امریکہ کو ایران کیخلاف لگائی گئی غیر قانونی پابندیوں کو مکمل طور اٹھانا ہوگا: چین

نیویارک۔ ارنا- چینی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کیخلاف عائد کی گئی غیر قانونی پابندیوں کو مکمل طور پر اٹھانا ہوگا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار چینی محکمہ خارجہ کے ادارہ برائے ہتیھاروں کے کںٹرول کے سی ای او "فو کنگ" نے منگل کی رات کو اقوام متحدہ میں جوہری ہتیھاروں کی عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) پر نظر ثانی ڈالنے سے متعلق منعقدہ دسویں کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں جوہری ہتیھاروں کی عدم پھیلاؤ کے چیلنجز کے حل کیلئے سیاسی رویہ اپنانے پر قائم رہنا ہوگا۔

فو کنگ نے مزید کہا کہ تمام فریقین کو مذاکرات اور سفارتکاری سے جوہری معاہدے کی بحالی پر ذمہ داری سے کام کرنا ہوگا اور انہیں پابندیاں لگانے اور دہمکی دینے کے ذریعے دباؤ ڈالنے سے گریز کرنا ہوگا۔

چینی محکمہ خارجہ کے عہدیدار نے کہا کہ امریکہ کو ایران کیخلاف عائد کی گئی غیر قانونی پابندیوں کو مکمل طور پر اٹھانا ہوگا اور ایران کو بھی جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر مکمل طور پر عمل کرنا ہوگا۔

چینی محکمہ خارجہ کے ادارہ برائے ہتیھاروں کے کںٹرول کے سی ای او نے کہا کہ امریکہ کو پورپ سے اپنی تمام جوہری ہتیھاروں سے نکال کرکے انہیں دنیا کے دیگر جگہوں پر منتقل کرنے کو روک دینا ہوگا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک، جوہری ہتیھاروں کی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی تقویت پر تمام ممالک سے تعاون پر تیار ہے اور کسی بھی صورتحال میں وہ جوہری ہتیھاروں کا استعمال کرنے کا پہلا ملک نہیں ہوگا۔

چینی محکمہ خارجہ کے عہدیدار نے مزید کہا کہ چین، اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے اپنے جوہری ہتھیاروں کو کم سے کم سطح پر اپنے پاس رکھتا ہے اور تعداد اور صلاحیت کے لحاظ سے دوسرے ممالک کا مقابلہ نہیں کرتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .